پاکستان
24 اپریل ، 2012

کوئی سیاستدان پولیس افسرکوٹارگٹ کلرپکڑنے سے نہیں روکتا،آئی جی سندھ

کوئی سیاستدان پولیس افسرکوٹارگٹ کلرپکڑنے سے نہیں روکتا،آئی جی سندھ

کراچی…آئی جی سندھ نے سینٹرل پولیس آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کوئی سیاستدان پولیس افسرکوٹارگٹ کلرپکڑنے سے نہیں روکتا ان کا کہنا تھا کہ رواں سال 44ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ٹارگٹ کلنگ کی کل وارداتیں 93 ہیں جن میں سے 65وارداتیں حل کر لی گئی ہیں۔ سینٹرل پولیس آفس میں آئی جی سندھ مشتاق شاہ نے کراچی پولیس چیف سمیت دیگر اعلیٰ حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس کی ، اس دوران بریفنگ دی گئی کہ اس سال کل 93 ٹارگٹ کلنگ ہوئی جن میں سے 65 کیسز حل کر لیے گئے جبکہ 44 ٹارگٹ کلرز گرفتار کیے گئے، بھتہ خوری کی کل 105شکایات درج کرائی گئی جن میں سے35 کیسز حل کیے گئے جبکہ 79 بھتہ خور گرفتار کیے۔ آئی جی سندھ نے اس موقع پر کہا کہ کراچی میں پولیس کی کارکردگی سے مطمئن ہوں،پولیس بڑی قربانیاں دے رہی ہے،آئی جی سندھ مشتاق شاہ نے کہا کہ کراچی میں امن قائم کرنے کی ذمے داری پولیس کے ساتھ شہریوں کی بھی ہے، کوئی سیاستدان پولیس افسرکوٹارگٹ کلرپکڑنے سے نہیں روکتا،آئی جی سندھ نے کہا کہ پولیس پرسیاسی دباوٴنہیں ہوتا،جوکام میرے اختیارمیں ہے وہ کررہاہوں،آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ 58افسران کی پروموشن میرامعاملہ نہیں،آئی جی سندھ نے بتایا کہ لیاری سے گینگ وارکے2ملزمان سمیت123ملزمان گرفتارکیے،عزیربلوچ سمیت34مطلوب ملزمان کے سرکی قیمت مقررکرنے کی سفارش کی ہے،آئی جی سندھ نے مزید کہا کہ لیاری میں جوئے کے7اڈے بندکیے گئے۔

مزید خبریں :