03 دسمبر ، 2014
لندن......متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے معاون اظہار احمد خان نے پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کے بیان پر تبصر ہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائد تحریک الطاف حسین کو دھمکی آمیز بیان پر دو ماہ کی خاموشی کا مطلب بلاول زرداری کے بیان کا مکمل طور پر جائزہ لینا اور تحقیق تھی ۔انہوںنے کہا کہ 6اکتوبر کو بلاول زرداری نے غیر ذمہ دارانہ اور بلاوجہ الطاف حسین کے خلاف دھمکی آمیز بیان داغ دیا جسکی وجہ سے الطاف حسین کے لاکھو ں کروڑوں کارکنان و عوام کی دل آزاری ہوئی اور ان میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ پیپلز پارٹی کے سینئر اور سمجھدار رہنماء بلاول زرداری کے بیان کا نہ صرف نوٹس لیتے بلکہ انہیں بیان واپس لینے کی تلقین کرتے مگرافسو س کے ایسا عمل کرنے کے بجائے پیپلز پارٹی کے رہنماء کھسیانی بلی کھمبا نوچے کی مصداق پر عمل پیر ا ہیں ۔دریں اثنا ایم کیوایم برطانیہ کے آرگنائزر سلیم دانش اور آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان نے پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول زرداری کے 6اکتوبر کو الطاف حسین کے خلاف دھمکی آمیز بیان کی شدید الفا ظ میں مذمت کی،اور پی پی رہنمائوں سے کہا کہ وہ اپنے چیئر مین کے بیان کی فوری طور پر وضاحت کریںبصورت دیگر ایم کیوایم برطانیہ کے کارکنان قانو ن اور آئینی حدود میں رہتے ہوئے برطانوی عدالت میںپیپلز پارٹی کی غیر قانونی غیر آئینی اور غیر اخلاقی سرگرمیوں سے پوری دنیا کوآگا کر یں گے ۔