پاکستان
24 اپریل ، 2012

لاہور اور شاہدرہ ریلوے اسٹیشنوں کے درمیان شٹل سروس کا افتتاح

لاہور…لاہور اور شاہدرہ ریلوے اسٹیشنوں کے درمیان کل سے باقاعدہ شٹل سروس شروع ہو رہی ہے۔جو صبح ساڑھے چھ بجے سے رات نو بجے تک رواں دواں رہے گی۔جبکہ رچنا ایکسپریس 30 اپریل سے بحال کر دی جائے گی۔ڈویثرنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور جاوید انور نے لاہور ریلوے اسٹیشن پرشٹل ٹرین کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ٹرین میں اکانومی کلاس کی پانچ مسافر کوچز لگائی گئی ہیں۔ شٹل ٹرین لاہور سے شاہدرہ کا فاصلہ 20 منٹ میں طے کرے گی۔اور اس کا کرایہ 30 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ڈی ایس لاہور جاوید انور نے کہاکہ شٹل ٹرین کے بعد اب 30 اپریل کو لاہور اور فیصل آباد کے درمیان بند کی گئی رچنا ایکسپریس بحال کر دی جائے گی۔

مزید خبریں :