24 اپریل ، 2012
پشاور…پشاور میں حساس اداروں اور پولیس نے مشترکا کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کا کارکن گرفتار کرلیا۔ذرائع کے مطابق کارروائی یونیورسٹی ٹاؤن میں کی گئی۔ جہاں حساس ادروں اور پولیس نے کالعدم تنظیم حزب التحریر کا کارکن عرفان گرفتار کیا ہے۔ گرفتار کارکن سے 4 بین االاقوامی موبائل کنکشنز اور جہادی مواد بھی برآمد ہوا۔