24 اپریل ، 2012
سرگودھا… سرگودھا میں بلدیہ ملازمین نے تنخواہوں کی عدم فراہمی کے خلاف مکمل ہڑتال کی اور احتجاجی دھرنا دیا گیا۔بلدیہ کے ملازمین نے آج اپنے مطالبات کے حق میں اور مارچ کی تنخواہ کی عدم ادائیگیکے خلاف تمام برانچوں میں مکمل ہڑتال کی اور احتجاجی دھرنا دیا۔ بلدیہ کے ملازمین نے اس موقع پر شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے۔ بلدیہ کے ملازمین کی ہڑتال کے باعث شہریوں کو بلدیہ سے متعلق امور کی انجام دہی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔