پاکستان
25 اپریل ، 2012

اسلام آباد میں خراب موسم، ائیربلیو کی پرواز پشاور ائیرپورٹ پر اتار لی گئی

اسلام آباد میں خراب موسم، ائیربلیو کی پرواز پشاور ائیرپورٹ پر اتار لی گئی

اسلام آباد ... اسلام آباد میں خراب موسم کے باعث کراچی سے آنے والی ائیربلیوکی پرواز پشاور ائیرپورٹ پر اتار لی گئی۔پشاور ائیرپورٹ پرنجی ائیرلائن کاکوئی اہل کارنہ ہونے سے مسافروں کومشکلات کاسامناکرناپڑا۔ ائیربلیوکی پرواز ای ڈی 204 کراچی سے اسلام آباد آنی تھی لیکن اسلام آباد میں خراب موسم کے باعث پشاور ائیرپورٹ کی طرف موڑ دی گئی۔پرواز رات آٹھ بجے پشاور ائیرپورٹ پہنچی تاہم چار گھنٹے تک مسافروں کاپشاور ائیرپورٹ پر کوئی پرسان حال نہیں تھا۔اورائیربلیوکاکوئی بھی اہلکاروہاں موجود نہیں تھا۔اس دوران کئی مسافر اپنے انتظام پربذریعہ سڑک اسلام آباد روانہ ہوگئے۔جبکہ دیگرمسافرائیرپورٹ پرہی رہے۔مسافروں نے ائیرپورٹ پراحتجاج بھی کیا۔ دوسری جانب نیوزکی ٹیم کو واقعہ کی کوریج کے لئے ائیرپورٹ کی حدود میں داخلے کی اجازت بھی نہیں دی گئی۔چارگھنٹے بعد مسافروں کورات بارہ بجے دوبارہ اسی پرواز کے ذریعے اسلام آباد روانہ کردیا گیا۔

مزید خبریں :