پاکستان
04 دسمبر ، 2014

جسٹس سرداررضا کوالطاف حسین اور رابطہ کمیٹی کی مبارکباد

 جسٹس سرداررضا کوالطاف حسین اور رابطہ کمیٹی کی مبارکباد

لندن.......متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے سپریم کورٹ کے سابق سینئرجج جسٹس سرداررضا کوپاکستان کاچیف الیکشن کمشنرمقررکئے جانے پردلی مبارکبادپیش کی ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوںنے امیدظاہرکی کہ جسٹس سرداررضاچیف الیکشن کمشنر کی حیثیت سے پاکستان کے انتخابی نظام میں موجود خامیوں کودورکرنے ،انتخابی عمل کو بہتربنانے اورآئندہ انتخابات کو صاف وشفاف بنانے کے لئے اپنی صلاحیتوں کوبروئے کارلائیں گے۔دریں اثناقومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر رشید گوڈیل نے جسٹس سردار رضا کی بطور چیف الیکشن کمشنر تقرری کاخیر مقدم کیا ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نئے چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار رضا کی تقرری پر سیاسی جماعتوں کا اتفاق خوش آئند ہے اور ایم کیوایم جسٹس سرداررضا کو چیف الیکشن کمشنر مقرر ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتی ہے، چیف الیکشن کمشنر مقرر ہونے کے بعد الیکشن کے عمل میں موجود خامیاںاور اس پر سیاسی جماعتوں کی جانب سے اٹھائے جانے والے تحفظات کو دور کرنااور بلدیاتی انتخابات کا انعقاد جسٹس سردار رضا کی خصوصی توجہ کے متقاضی ہیں ۔ امید ہے کہ بطور چیف الیکشن کمشنر وہ غیر جانبدارانہ کردار ادا کریں گے ۔

مزید خبریں :