پاکستان
25 اپریل ، 2012

فیصل آباد:عمارت کا کچھ حصہ گرنے سے 3 افراد زخمی

فیصل آباد:عمارت کا کچھ حصہ گرنے سے 3 افراد زخمی

فیصل آباد … فیصل آباد میں دو منزلہ عمارت کا کچھ حصہ گرنے سے تین اخبار فروش زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق فیصل آباد کے علاقے کچہری بازار میں دو منزلہ کا کچھ حصہ اچانک گرگیا۔ ملبہ گرنے سے عمارت کے پاس اخبار فروخت کرنے والے تین اخبار فروش زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ دیگر دو زخمیوں کو موقع پر ہی طبی امداد فراہم کرکے فارغ کردیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ عمارت کے خستہ حال ہونے کے باعث پیش آیا۔

مزید خبریں :