05 دسمبر ، 2014
پشاور ....... چلڈرن اکیڈمی میںختم القرآن اور حفاظ کی دستار بندی کی پروقار تقریبمنعقد ہوئی،مہمان خصوصی معروف عالمِ دین مفتی محمد الیاس تھے۔ جبکہ دیگر مہمانوں میں ڈی آئی جی ریجن ون مردان محمد سعید خان وزیر، ڈائر یکٹر نادرا (نوشہرہ) گل زیب خان،شیخ الحدیث مولانا مغفور اللہ بابا جی ، میاں شاہ نواز ڈسٹرکٹ انچارج ایلیمنٹری ایجوکیشن فائونڈیشن نوشہرہ، گوہر زمان خٹک اور ڈائر یکٹر اُمہّ اکیڈمی ڈاکٹر صادق خٹک کے علاوہ اکیڈمی کے سینکڑوں یتیم بچوں نے شرکت کی۔واضح رہے کہ ادارے میں اس وقت700بچّے زیرتعلیم ہیں جن میں 200 بچے حفظ القرآن کی سعادت حاصل کرنے میں مصروفِ عمل ہے۔ دستار بندی کی تقریب میں 20 حفاظ کی دستار بندی کی گئی جبکہ 16دیگر نشستوں میں باقی بچے تجوید کے ساتھ ناظرہ پڑھ رہے ہیں۔ نیز طلباء کے لئے قرآن کے ترجمے کے ساتھ حدیث اور عربی گرائمر کا بھی اہتمام کیا گیا ۔اُمہّ ویلفئیر ٹرسٹ کے چیئرمین مولانا محمد ادریس نے برطانیہ سے اپنے پیغام میں بچوں کی دستار بندی کو خوش آئند اور آخرت کی کامیابی کے لئے ثمر قرار دیا۔ اور ہر حافظ بچے کے لئے 5 ہزار ماہوار وظیفہ کا بھی اعلان کیا۔ چیئرمین اُمہّ ویلفئیر ٹرسٹ نے بچوں کی عصری اور دینی علوم کیساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں جس میں سالانہ انٹر بورڈ کرکٹ ٹورنامنٹ ، فٹ بال اوردیگر اسپورٹس کے مقابلوں میں نمایاں پوزیشن لینے پر نہایت خوشی کا اظہار کیا۔ جبکہ مولانا محمد ادریس نے قرآن پاک کے حفاظ اور ختم القرآن کی سعادت حاصل کرنے والے طلباء کو خصوصی مبارک باد دی ۔