پاکستان
25 اپریل ، 2012

ملک کے بیش تر علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان

ملک کے بیش تر علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان

اسلام آباد…ملک کے بیش تر علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے اور بعض علاقوں میں آج شام گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ رواں ہفتے گندم کی کاشت کے بیش تر علاقوں میں بارش اورژالہ باری کا امکان ہے جس سے فصل متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام اور رات کو لاڑکانہ ، سکھر ، میرپور خاص ڈویڑن ،کوئٹہ ، ژوب ، سبی ڈویژن ،خیبر پختونخوا ، پنجاب ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جب کہ راول پنڈی اسلام آباد میں بھی آج شام اور رات کو گرج چمک کیساتھ مزید بارش کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ کاشت کے بیش تر نہری اور بارانی علاقوں میں رواں ہفتے کے دوران بارش کی پیش گوئی کے پیش نظر کاشت کار فصل کو کاٹنے کے بعدمحفوظ کرلیں۔

مزید خبریں :