پاکستان
25 اپریل ، 2012

ولی بابر قتل کیس کا ملزم عدالت میں بے ہوش،سماعت ملتوی

ولی بابر قتل کیس کا ملزم عدالت میں بے ہوش،سماعت ملتوی

کراچی…جیونیوزکے شہیدرپورٹرولی خان بابرکے قتل کے مقدمے میں ملزمان نے اپناوکیل تبدیل کرلیا۔سماعت سے چند منٹ قبل ایک ملزم شاہ رخ عرف مانی بیہوش ہوگیاجس کی وجہ سے سماعت چارمئی تک ملتوی کردی گئی۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں گزشتہ سماعت پر ملزمان فیصل نفسیاتی، شکیل ملک،شاہ رخ مانی ،طاہرنوید پولکا اورمحمد علی رضوی کے وکیل عامر منصوب قریشی حاضر نہیں ہوئے۔عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے ملزمان پر واضع کیا تھاکہ اگرآئندہ سماعت پران کاوکیل حاضرنہ ہواتوعدالت سرکاری خرچ پر انکا وکیل مقرر کرکے مقدمہ چلائے گی۔آج سلمان مجاہدایڈووکیٹ نے ملزمان کی طرف سے وکالت نامہ داخل کیا، لیکن سماعت شروع ہونے سے کچھ دیر پہلے ایک ملزم شاہ رخ عرف مانی بے ہوش ہوگیا جسے تھوڑی دیربعدہوش آگیالیکن اسکی بیہوشی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی،عدالت نے ملزم کو طبی معائنے کیلئے اسپتال بھجواتے ہوئے سماعت 4مئی تک ملتوی کردی۔مدعی مقدمہ محبت خان بابر نے مقدمے کی سماعت میں تاخیر کو سازش قرار دیاہے۔

مزید خبریں :