پاکستان
25 اپریل ، 2012

تعلیم کا فروغ وفاقی حکومت کی ترجیح ہے،گورنر خیبر پختون خوا

پشاور…گورنر خیبر پختونخوا بیرسٹر مسعود کوثر نے کہا ہے کہ فاٹا کے مستقبل کا فیصلہ تمام پارٹیوں اور فاٹا کے عوام سے مشاورت سے کیاجائے گا۔پشاور میں پاکستان فاریسٹ انسٹیٹیوٹ کے 49 ویں کانووکیشن کے موقع پر تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں گورنر مسعود کوثر نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ کے بعد جو اختیارات صوبوں کو منتقل ہوئے ہیں اس کے تحت صوبائی اوروفاقی حکومت کی ترجیح تعلیم کو فروغ دیناہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فاٹا کی ترقی کیلئے تمام سیاسی پارٹیوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہے اور فاٹا کے عوام کی خواہشات کے مطابق ہی ان کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید خبریں :