26 اپریل ، 2012
اسکردو… گیاری سیکٹر میں برفانی تودے تلے دبے فوجیوں کو نکالنے کیلئے پاک فوج کا آپریشن موسم کی سختیوں کے باوجود دن رات جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق موسم کی سختی کی وجہ سے کھدائی میں مصروف مشینوں کی کار کردگی متاثر ہو رہی ہے۔آپریشن میں مصروف ٹیموں نے مزید 4 مقامات کی نشاندہی کی ہے جن پر کام کیا جا رہاہے۔ آرمی انجینئرز نے تودہ گرنے والی جگہ اور پانی کی گزر گاہ کے سطح کا ٹوپوگرافک سروے مکمل کرلیا ہے۔