26 اپریل ، 2012
اسلام آباد… توہین عدالت کے مرتکب قرار دیئے جانے کے بعد وزیراعظم نے جیو نیوز سے مختصر گفتگو میں کہا کہ فیصلہ مناسب نہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے عدالت سے انصاف مانگا تھا، امید تھی قانونی تقاضے پورے ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی سزا کے خلاف اپیل کا فیصلہ قانونی ماہرین کریں گے۔