26 اپریل ، 2012
ملتان… ملتان کے حلقہ 194 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری ہے ،پولنگ صبح 8بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی ۔ پولنگ میں ایک لاکھ 88 ہزار سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں ، جن کیلئے 134پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں ، یہ نشست مسلم لیگ ن کے ایم پی اے شاہد محمود خان کی تحریک انصاف میں شمولیت اوراستعفے کی وجہ سے خالی ہوئی تھی ،ضمنی انتخاب میں ن لیگ کے پیر معین الدین قریشی ، پیپلز پارٹی کے عثمان بھٹی اور آٹھ آزاد امیدوار مد مقابل ہیں ۔