26 اپریل ، 2012
گلگت … گلگت میں 3 اپریل کے افسوسناک واقعات کے بعد سے لگائے کئے گئے کرفیو میں دن کے وقت وقفے سے شہریوں کے معمولاتِ زندگی ایک بار پھر بحال ہونا شروع ہوگئے ہیں۔گلگت اور چلاس میں تین اپریل کے افسوسناک واقعات کے بعد سے گلگت شہر میں نافذ کیا جانیوالا کرفیومکمل طور پر نہیں اٹھایا گیا ہے تاہم دو ہفتے مسلسل جاری رہنے کے بعد کرفیو میں دن کے اوقات میں وقفہ رہتا ہے، وقفے کے دوران دو سے زائد افراد کے ایک ساتھ گھومنے ، جیکٹ اور چادر پہننے پر مکمل طور پر پابندی اور سڑکوں پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کا گشت جاری رہتا ہے، کرفیو میں دن کے اوقات وقفہ دیئے جانے سے گلگت بلتستان میں خوراک اور پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل معمول پر آنا شروع ہوگئی ہے۔