26 اپریل ، 2012
اسلام آباد… وفاقی کابینہ نے عدالت سے سزا یافتہ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے مکمل یکجہتی کا اظہارکیا ہے ، وزیراعظم نے کہاہے کہ ملک میں نظریہ ضرورت نہ ہوتا تو آج تاریخ مختلف ہوتی ۔ وزیراعظم گیلانی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس ، اسلام آباد میں ہوا، اس میں صوبائی گورنرز بھی شریک ہوئے، وزیراعظم کے اجلاس میں آنے پر وزراء نے ڈیسک بجا کر انکا استقبال کیا، وزیراعظم نے خطاب میں کہاکہ کوئلے کے کام میں ہاتھ تو کالے ہوتے ہی ہیں، عوامی نمائندوں کی آخری اتھارٹی اسپیکر قومی اسمبلی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آئین کی پاسداری کی، مولوی تمیز الدین کیس میں نظریہ ضرورت نہ ہوتا تو ملک کی تاریخ مختلف ہوتی، انہوں نے بتایاکہ عدالتی فیصلے کے بعد اتحادیوں کا اجلاس آج دوپہر 2 بجے بلا لیا گیا ہے، کابینہ اجلاس مین کابینہ کے خصوصی اجلاس میں وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کیس کے فیصلہ پر غور کیا گیا۔