22 دسمبر ، 2014
لاہور.......لاہورہائیکورٹ نے کنٹینرزمالکان کومعاوضہ نہ دیئےجانے کے خلاف دائر درخواست پر آئی جی پولیس پنجاب سے 15روز میں جواب طلب کرلیا۔ لاہورہائیکورٹ کےروبروکنٹینرزمالکان نےمعاوضہ کی عدم ادائیگی پر کیس دائرکررکھا ہے، درخواست گزاروں کے وکیل نے مؤقف اختیار کیاکہ پولیس نے کئی روز تک احتجاجی مظاہرےروکنے کےلئےایک درجن سے زائد کنٹینرز روکے رکھے، لیکن اب پولیس معاوضہ ادانہیں کر رہی۔عدالت نے آئی جی پولیس پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 15روز میں جواب طلب کرلیا۔