پاکستان
26 اپریل ، 2012

امریکا اور پاکستان کا دشمن مشترکہ ہے، مارک گراسمین

امریکا اور پاکستان کا دشمن مشترکہ ہے، مارک گراسمین

اسلام آباد… امریکی نمائندہ خصوصی مارک گراسمین نے سلالہ کی پاکستانی چیک پوسٹ پر نیٹو حملے پر ایک بار پھر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ امریکا کیلئے پاکستان کی پارلیمنٹ کی سفارشات قابل احترام ہیں۔ مارک گراسمین نے اسلام آباد میں وزیرخارجہ حناربانی کھر سے ملاقات کی اور بعد میں سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی سے دو طرفہ مذاکرات بھی کئے، اس کے بعد مشترکا نیوز بریفنگ میں سیکریٹری خارجہ جلیل عباس نے کہاکہ امریکا سے تعلقات میں بحالی کیلئے پارلیمنٹ کی رہنمائی چاہتے ہیں،ڈرون حملے غیر قانونی اور ناقابل قبول ہیں، مارک گراسمین نے کہاکہ دونوں کا دشمن مشترکا ہے، ہم پاکستان کی خودمختاری کا احترام کرتے ہیں، ہم پاکستان کا اقتصادی استحکام اور خطہ سے دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کا خاتمہ چاہتے ہیں،انہوں نے کہاکہ سلالہ پوسٹ حملہ پر امریکا نے پہلے ہی گہرے افسوس کا اظہار کیا، اس واقعہ پر وہ پھر متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، مارک گراسمین نے بتایاکہ دفترخارجہ کے مذاکرات میں بات کی گئی کہ پاکستان اور امریکا کس طرح افغان مفاہمتی عمل کامیاب بناسکتے ہیں،امریکا پاکستان سے تعلقات میں تجارت اور نجی شعبہ کی سرمایہ کاری کو فروغ دینا چاہتا ہے اور دونوں کے تعلقات کو مکمل واضح اور اسٹریٹجک ہونا چاہیئے، انہوں نے کہاکہ پاک امریکا تعلقات کا استحکام دونوں ممالک کے عوام کی مفاد میں بھی ہیں۔

مزید خبریں :