22 دسمبر ، 2014
نئی دہلی ....... بھارت میں دیگر مذاہب کے افراد کو زبردستی مذہب تبدیل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ مسیحی برادری کے 30 افراد کو انتہا پسند ہندؤں نے مذہب تبدیل کر نے پر مجبور کردیا۔ مسیح برادری کے ان 9خاندانوں کا تعلق بھارتی ریاست کیرالہ سے ہے۔ جہاں مقا می مندر میں ہندو انتہا پسند تنظیم وشوا ہندو پریشد کی سربراہی میں 30مسیحی افراد کو ہندو مذہب اپنانے پر مجبور کیا گیا۔ انتہا پسند تنظیم نے بھارت مین گھر واپسی نامی مہم شروع کی ہے جس کے زریعے دیگر مذاہب کے افراد کو زبردستی مذہب تبدیل کر نے پر مجبور کیا جارہا ہے۔ اس سے قبل، آگرہ میں بھی 300مسلمانوں کو راشن کارڈ کا لالچ دی کر مذہب تبدیل کرنے پر مجبور کردیا تھا۔