22 دسمبر ، 2014
کراچی ........کراچی کے علاقے لانڈھی میں اپنے ہی پستول کی اتفاقیہ گولی چلنے سے چوکیدار ہلاک ہوگیا۔ پولیس کی مطابق لانڈھی کے علاقے توحید آباد میں رات کو ڈیوٹی پر موجود چوکیدار 50سالہ خان سید اپنے ہی پستول کی اتفاقیہ گو لی چلنے سے زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔