پاکستان
26 اپریل ، 2012

وزیر اعظم پر وہ چارج لگایا جو فرد جرم میں شامل نہیں،اعتزاز

وزیر اعظم پر وہ چارج لگایا جو فرد جرم میں شامل نہیں،اعتزاز

اسلام آباد… توہین عدالت کیس میں وزیراعظم کے وکیل بیرسٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پر عدالت کو اسکینڈلائز کرنے کا چارج لگایا گیا جو کہ فردجرم میں شامل ہی نہیں تھا۔ وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالت کی تضحیک جج صاحبان کے کلمات ہیں جو فردجرم میں شامل نہیں،عدالت کی تضحیک کا معاملہ تھا تو ثبوت دیے جاتے ۔ انہوں نے کہا کہ فیصلے میں آرٹیکل63کاحوالہ دیاگیا اور آئین کے مطابق وزیراعظم خود بخود نااہل نہیں ہوسکتے، نا اہلی کا فیصلہ اسپیکر کر سکتی ہیں۔ اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ فیصلہ سنایاگیا،روایت ہے کہ ملزم کوتحریری فیصلہ دیاجاتاہے اور یہ بھی روایت ہے کہ فوجداری مقدمات میں مختصرنہیں تفصیلی فیصلہ آتاہے۔

مزید خبریں :