پاکستان
26 اپریل ، 2012

لاہور :فیصلے کے حق میں عدلیہ بچاوٴ کمیٹی کا مظاہرہ

لاہور… لاہور میں عدلیہ بچاوٴ کمیٹی نے سپریم کورٹ کی جانب سے وزیراعظم کو توہین عدالت کیس میں سزا دینے کے فیصلے کے حق میں مظاہرہ کیا۔ عدلیہ بچاوٴ کمیٹی کے اراکین نے لاہور ہائیکورٹ کے اندر سپریم کورٹ کے فیصلے کے حق میں مظاہرہ کیا۔۔ انہوں نے چیف جسٹس کے حق میں اور وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف نعرے لگائے۔ کمیٹی کے اراکین کا کہنا تھا کہ عدالت کے فیصلے کے بعد اخلاقی اور قانونی طور پر وزیر اعظم کے عہدے پر یوسف رضا گیلانی کے برقرار رہنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

مزید خبریں :