پاکستان
26 دسمبر ، 2014

دہشتگردی سے جڑے مدارس کی نشاندہی کی جائے،طاہر اشرفی

دہشتگردی سے جڑے مدارس کی نشاندہی کی جائے،طاہر اشرفی

لاہور .....چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہراشرفی نے حکومت سےمطالبہ کیا ہے کہ دہشت گردی سے جڑے مدارس کی نشاندہی کی جائےاوروزیرداخلہ نے جن مدارس اورمساجد میں دہشت گردی کی بات کی ہے انہیں منظرعام پر لایاجائے۔ جامعہ مسجد صدیق اکبر جوہر ٹاؤن میں خطبہ جمعہ المبارک کے بعد میڈیا سےگفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ آج 73ہزار مساجد میں نماز جمعہ کے بعد دہشت گردی کی مذمت کی گئی ہے۔علامہ طاہراشرفی نے کہا کہ دہشت گردی کےخلاف جنگ کی آڑ میں مدارس اورمساجد کےخلاف مذموم پراپیگنڈا بند کیاجائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں مذہب کے نام پر معصوم شہریوں کاگلا کاٹنے کاسلسلہ بھی بند کیاجائے۔

مزید خبریں :