پاکستان
27 دسمبر ، 2014

اورکزئی میںسیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 16 دہشتگردہلاک

 اورکزئی  میںسیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 16 دہشتگردہلاک

راولپنڈی......آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے خیبر، اورکزئی ایجنسی کے بارڈر پر دہشت گردو ں کے خلاف کارروائی کی، کاروائی میں 16 دہشت گردہلاک جبکہ د کو گرفتار کر لیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے اورکزئی ایجنسی اور خیبر ایجنسی کے بارڈر پر واقع شیریں درہ اور خزانہ کندو کے علاقوں میں موجود دہشت گردوں پر حملہ کیا۔ گزشتہ شب ہونے والی اس جھڑپ میں 16 دہشتگرد ہلاک جبکہ 20 زخمی ہوگئے۔ دہشت گرد اپنے 9 ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر فرار ہو گئے جبکہ دو دہشت گردوں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 4 سیکورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

مزید خبریں :