27 دسمبر ، 2014
اسلام آباد.......وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں انسداد دہشتگردی کے قومی ادارے ’’ نیکٹا‘‘ کو فوری طور پر بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نیکٹا کا پہلاایگزیکیٹو اجلاس بدھ کو وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان کی صدارت میں طلب کر لیا گیا ہے۔نیکٹا کے پہلے ایگزیکیٹو اجلاس میں ادارے کے انتظامی و پیشہ ورانہ امور کی حکمت عملی کا جائزہ لیا جائے گا،اسلام آباد میں وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس جاری ہے ۔اجلاس میں وفاقی وزراء، سیاسی و قانونی مشیر اور اٹارنی جنرل شریک ہیں ۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں اے پی سی میں کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کے امور کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں انسداد دہشت گردی قومی ایکشن پلان کے مختلف نقاط پر فوری عملدرآمد کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اجلاس میںوزیراعظم کودہشتگردوں کافوری طورپرٹرائل کرنےکےلئےپہلاقانونی مسودہ پیش کیا گیا ۔دہشتگردوں کے خلاف کیسزکی سماعت کیلیے خصوصی عدالتوں کاقیام عمل میں آسکے گا۔وزیر اعظم نے مسودے پر تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ فوری طورپر مشاورت کی ہدایت کی ہے۔اجلاس میںاٹارنی جنرل آف پاکستان نے مختلف قانونی اور آئینی امور پر بریفنگ دی۔ دہشت گردوں کی معاونت اور انکی مالی مدد کرنے والوں کے خلاف بھی دہشت گردی کے قانون کے تحت ٹرائیل کیا جائے گا۔آئینی مسودہ میں فوجی افسران پر مشتمل خصوصی عدالتوں کے ججز اور دیگر سٹاف کی تعیناتی کا طریقہ کار بھی وضع کیا گیا ہے۔