پاکستان
26 اپریل ، 2012

نیٹو سپلائی بحال کی تو لانگ مارچ کرینگے ،دفاع پاکستان کونسل

نیٹو سپلائی بحال کی تو لانگ مارچ کرینگے ،دفاع پاکستان کونسل

کوئٹہ…دفاع پاکستان کونسل نے اعلان کیا ہے کہ اگر افغانستان کیلئے نیٹو سپلائی بحال کی گئی تو کونسل حکومت کے خلاف پشاور سے اسلام آباد کیلئے لانگ مارچ شروع کردے گی۔ اس بات کا اعلان کوئٹہ کے مالی باغ گراونڈ میں دفاع اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کونسل کے ر ہنماوں مولانا سمیع الحق ،سید منور حسن،جنرل ر حمید گل ،پروفیسر حافظ محمد سعید،مولانا عصمت اللہ، طاہر محمود اشرفی اور دیگر مقررین نے کیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دفاع پاکستان کونسل کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا کہ بلوچستان میں امن کی بحالی کیلئے تحریک کا آغاز کردیا گیاہے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصر ہمیں آپس میں لڑانا چاہتے ہیں، امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا کہ اہل بلوچستان نے اپنی منزل کا تعین کرلیا ہے اور وہ قیادت کے لئے دفاع پاکستان کونسل کی طرف دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج کی کانفرنس نے یہ ثابت کردیا ہے کہ بلوچستان میں علیحدگی کی کوئی تحریک نہیں ہے سیدمنورحسن نے کہا کہ سپریم کورٹ کے آج کے فیصلے سے ثابت ہوگیا کہ یوسف رضا گیلانی مجرم ہیں اور پیپلز پارٹی کی حکومت مجرموں کی حکومت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں کسی زرداری و گیلانی کو تسلیم نہیں کرتے، ہم ان سے باغی ہوچکے، سید منور حسن نے کہا کہ بلوچستان میں لوگوں کا اغواء جاری ہے اور اس میں وزراء ملوث ہیں، اس اسمبلی کو تو پہلے استعفی دے دینا چاہئے تھا انہوں نے کہا کہ جب تک نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں پرویز مشرف کو سزا نہیں ہوگی بلوچستان کے عوام کا غصہ ٹھنڈا نہیں ہوگا۔

مزید خبریں :