27 دسمبر ، 2014
ژوب......بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن میں ایک مبینہ حملہ آور ہلاک دومشتبہ افراد کو گرفتار کر کے دو سو کلو گرام دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ژوب میںواقع سبک زئی ڈیم کے علاقے سے ملحقہ کلی گوال اسما عیل زئی کی رہائشی کالونی میں حسا س اداروں اور سیکیورٹی فورسز نے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے افراد کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کے دوران فورسز کی کارروائی کے دوران ایک خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا تاہم معجزانہ طور پر سیکیورٹی اہلکار محفوظ رہے ،سرچ آپریشن کے دوران 2 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جنھیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے تاہم سرچ آپریشن تاحال جاری ہے ۔