کھیل
27 دسمبر ، 2014

نوید اکرم چیمہ ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر مقرر

 نوید اکرم چیمہ ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر مقرر

لاہور......پاکستان کرکٹ بورڈ نے نوید اکرم چیمہ کو ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کا منیجر مقرر کردیا،معین خان اب صرف چیف سلیکٹر کی ذمہ داری نبھائیں گے،پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے نوید اکرم چیمہ کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا نیا منجر مقرر کردیا ہے ،شہریار خان متعدد بار یہ کہہ چکے تھے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں کوئی شخص دو عہدے نہیں رکھ سکے گا، معین خان پاکستان ٹیم کے ساتھ بطور منیجر اور چیف سیلکٹر کام کررہے تھے ،لیکن اب وہ صرف چیف سیلکٹر کی ذمہ داری نبھائیں گے ، پی سی بی کا کہنا ہے کہ معین خان بطور چیف سیلکٹر ٹیم کے ہمراہ آسٹریلیا جائیں گے۔

مزید خبریں :