27 دسمبر ، 2014
لاہور......پاکستانی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ لاہور میں شروع ہوگئے، ہمسٹرنگ انجری کا شکار مصباح الحق سمیت کئی کھلاڑی بعد میں ٹیسٹ دیں گے۔ دو روزہ فٹنس ٹیسٹ نیشنل اکیڈمی لاہور میں ہورہے ہیں پاکستانی کرکٹرز فٹنس ٹیسٹ دینے کیلئے نیشنل اکیڈمی میں موجود ہیں ،ہمسٹرنگ انجری کا شکار کپتان مصباح الحق کا فٹنس ٹیسٹ ان کی مکمل صحتیابی کے بعد ہوگا جبکہ احمد شہزاد ، یونس خان، سرفراز احمد، اور ذولفقار بابر بھی بعد میں فٹنس ٹیسٹ دیں گے، محمد حفیظ بولنگ ایکشن کی درستگی میں مصروف ہونے کی وجہ سے فی الحال ٹیسٹ نہیں دیں گے۔