کاروبار
26 اپریل ، 2012

گیس ٹیرف میں اضافہ:اوگرا کی لاہور میں سماعت،صارفین کی شدید مخالفت

گیس ٹیرف میں اضافہ:اوگرا کی لاہور میں سماعت،صارفین کی شدید مخالفت

لاہور …اوگرا نے گیس ٹیرف بڑھانے کے لئے لاہور میں سماعت مکمل کر لی ہے چند روز تک حتمی فیصلے کا اعلان کیا جائے گا تاہم صارفین نے گیس ٹیرف میں اضافے کو غیر قانونی قراردیا ۔سماعت کے دوران گھریلو، کمرشل اورصنعتی صارفین نے ٹیرف بڑھانے کی شدیدمخالفت کی ہے۔لاہور میں اوگرہ کے چئیرمین سعید احمد کی زیر ِصدارت سماعت ہوئی جس میں چار ارکان پر مشتمل کمیٹی نے گیس ٹیرف بڑ ھانیکے کیس کی سماعت کی، سوئی گیس حکام نے گیس ٹیرف بڑھانے کے لئے اپنے دلائل دئیے جبکہ اس کی مخالفت کرتے ہوئے گھریلو ،کمرشل اور صنعتی صارفین نے شدید تنقید کی اور موقف اختیار کیا کہ اس کی مخالفت میں دلائل دیئے،صارفین نے کہا کہ سوئی گیس کمپنی اپنے اربوں روپے کی گیس چوری کو کم کرکے اس پر قابوپانے کی بجائے آسان راستے پر چل رہی ہے ،ہر سہ ماہی پر گیس کی قیمت بڑھا دی جاتی ہے اور سارا بوجھ صارفین پر ڈالا جارہا ہے ،سی این جی مالکان ایسوسی ایشن کے چئیرمین غیاث پراچہ نے کہا کہ یہ ظلم ہے، ان کا کہناتھا کہ سوئی گیس کمپنی خود غیر قانونی طور پرکئی ماہ پہلے ٹیرف بڑھا چکی ہے، بلوں میں اضافہ شامل ہے اورتاہم اب اسے قانونی کور دینے کے لئے مطالبہ کیا جارہا ہے جو درست نہیں انھوں نے کہا کہ اوگرہ غیر قانونی اقدام کر رہا ہے ا سے عدالت میں چیلنج کریں گے اس موقع پر چئیرمین اوگرہ نے کاروائی کو سنا اور اختتام پر کسی تبصرے سے انکار کیا رہا ہے۔

مزید خبریں :