26 اپریل ، 2012
پشاور…پیپلزپارٹی خیبر پختونخوا نے وزیراعظم کی سزا کے خلاف کل جمعہ کے روز صوبے بھر میں احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ پپیلزپارٹی کے صوبائی سیکریٹری اطلاعات ایوب شاہ نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے توہین عدالت کیس میں وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو دی جانے والی سزا کے خلاف کل پورے صوبے میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پشاور میں ہشت نگری چوک سے ہائی کورٹ تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔