26 اپریل ، 2012
حیدرآباد…حیدرآباد میں جئے سندھ متحدہ محاذ کے جنرل سیکریٹری مظفر بھٹو کی بازیابی کیلئے ورثاء نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے میں شریک خواتین اور بچوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے اور وہ حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کررہے تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ 14 ماہ گزرنے کے باوجود مظفر بھٹو کو تاحال کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مظفر بھٹو ایجنسیوں کی تحویل میں ہیں اور ان پر ریاستی مظالم ڈھائے جارہے ہیں۔ مظاہرین نے مظفر بھٹو سمیت تمام قوم پرست کارکنوں کی بازیابی کیلئے سپریم کورٹ سے انصاف کی اپیل بھی کی۔