پاکستان
28 دسمبر ، 2014

سرگودھا اور فیصل آباد میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن

 سرگودھا اور فیصل آباد میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن

سرگودھا/فیصل آباد .....سرگودھا اور فیصل آباد میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن کرتے ہوئے متعدد افراد کو حراست میں لےلیاگیا ہے۔سرگودھا کے علاقے جھال چکیاں کے علاقوں میں پولیس نے مشتبہ افراد کیخلاف سرچ آپریشن کرتے ہوئے دستاویزات کے بغیر رہائش پذیر 12افغان باشندوں کو تحویل میں لے لیا ۔کینٹ کے علاقہ میں بھی مشتبہ افراد کیخلاف آپریشن جاری ہے اور پولیس نے متعدد مشتبہ افراد کو تحویل میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے ۔فیصل آباد میں صدر اور قریبی علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن کرتے ہوئے پولیس نے 32 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے ،ان افراد سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے ۔

مزید خبریں :