پاکستان
28 دسمبر ، 2014

کراچی :کلفٹن میں ایس ایس پی ایس آئی یو کی گاڑی پر فائرنگ

کراچی :کلفٹن میں ایس ایس پی ایس آئی یو کی گاڑی پر فائرنگ

کراچی .......... کراچی کے علاقے کلفٹن میں ایس ایس پی ایس آئی یو کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی تاہم وہ محفوظ رہے۔ ذرائع کے مطابق رات گئے ایس ایس پی ایس آئی یو خواجہ نوید کی گاڑی کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ کلفٹن سے گزررہے تھے۔ حملہ آور موٹر سائیکل میں سوار تھے جنہوں نے اندھا دھند فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے باعث ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی اسکواڈ کی گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا۔ ایس ایس پی ایس آئی یو فائرنگ کے واقعے میں محفوظ رہے۔

مزید خبریں :