کھیل
28 دسمبر ، 2014

ڈیو واٹمور ورلڈ کپ تک زمبابوے کرکٹرز کی کوچنگ کرینگے

ڈیو واٹمور ورلڈ کپ تک زمبابوے کرکٹرز کی کوچنگ کرینگے

لاہور ........پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ ڈیو واٹمور ورلڈ کپ 2015 تک زمبابوے کرکٹرز کی کوچنگ کریں گے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ ڈیو واٹمور رواں سال جنوری تک پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ منسلک تھے۔ ان کے دور میں پاکستان ٹیم نے زیادہ کامیابیاں تو حاصل نہیں کیں، لیکن اب وہ کچھ نیا کرنے کے موڈ میں ہیں۔ زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کوچ کی حیثیت سے ڈیو واٹمور ورلڈ کپ 2015 کے لئے زمبابوے کے کرکٹرز کو تیار کریں گے اور اگر ان کی کارکردگی سے بورڈ متاثر ہواتو بعد میں بھی ان کی خدمات سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔ واٹمور کو اسٹیفن مینگوگو کی جگہ ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ وہ اس سے قبل 1996 کے ورلڈ کپ میں سری لنکا کو چیمپین بنوا چکے ہیں جبکہ کچھ عرصہ بنگلا دیش ٹیم کے ساتھ بھی بحیثیت کوچ جڑے رہے۔

مزید خبریں :