28 دسمبر ، 2014
ملتان ........ ملتان میں آج کہیں دھند ہے اور کہیں موسم صاف ہے لیکن ٹھنڈی ہوا نے موسم کی شدت کو بڑھا دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان میں آج کم سے کم درجہ حرارت 5 اعشاریہ 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ یخ بستہ ہواؤں نے سردی کی شدت میں اضافہ کردیا ہے۔ ملتان میں آج ریلوے اسٹیشن، کینٹ، جمیل آباد کے علاقوں میں دھند زیادہ ہے جبکہ کچھ علاقوں میں دھند بالکل نہیں ہے۔ ملتان ائیر پورٹ کے قریب دھند کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ ہے ملتان ائیر پورٹ پر صبح ساڑھے 8 بجے پی ۔ کے 380 کو منسوخ کردیا گیا اسی پرواز کو ساڑھے 9 بجے اسلام آباد جانا تھا۔ اسی طرح مدینہ سے آنے والی نجی ائیر لائن کی پرواز این ۔ ایل 702 تاخیر کا شکار ہے ۔