پاکستان
26 اپریل ، 2012

جنرل خالد شمیم وائیں کا کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ

کوئٹہ…چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں نے کوئٹہ میں کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کا دورہ کیا اور تینوں مسلح افواج کی مشترکہ مشقوں کا معائنہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے ایک اعلامیہ کے مطابق جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں نے کوئٹہ میں کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مشترکہ مشقیں تینوں مسلح افواج کے افسران کی ٹرنینگ میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہیں۔ جنرل خالد شمیم وائیں نے اس موقع پر ملک کی سیکیورٹی صورتحال کی وجہ سے خطہ اور بین الاقوامی ماحول سے متعلق پاکستان کے بارے میں نظریے پر روشنی ڈالی۔ جنرل وائیں نے افسران کو خطہ اور بین الاقوامی جیو اسٹریٹیجک اور ملٹری ڈیولپمنٹ کے بارے میں معلومات رکھنے پر زور دیا۔ جنرل وائیں کا کہنا تھا کہ آج دنیا میں ایسے ملٹری آپریشن کے ناکام ہونیکا خد شہ ہے جو بغیر کسی انٹر سروسز سپورٹ پلاننگ اور موجودہ صورتحال کواچھی طرح جانے بغیر کیے جائیں۔ جنرل وائیں نے تینوں سروسز کے جدید آپریشن میں ایک دوسرے کے بارے میں بہتر جانکاری، خصوصیات اور صلاحیتوں کے بارے میں علم رکھنے کی اہمیت بیان کی۔ آخر میں جنرل وائیں نے افسران کے ریجنل اور انٹرنیشنل سیکیورٹی کی صورت حال پر سوالوں کے جوابات بھی دئیے۔

مزید خبریں :