28 دسمبر ، 2014
کوئٹہ ......... کوئٹہ کے علاقے سریاب میں ایک شخص کو خنجروں کا وار کرکے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ سریاب کے علاقے میں پیش آیا جہاں نامعلوم نقاب پوشوں نے ایک گھر میں گھس کر پر باز محمد نامی شخص کو خنجروں کے وار کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ واقعہ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم علاقہ پولیس کی جانب سے پوچھ گجھ کی جارہی ہے۔