28 دسمبر ، 2014
اسلام آباد ......... اسلام آباد میں بے نظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر نائجیرین باشندے سے ہیروئن کے 18 کیپسول برآمد کرلئے گئے۔ اے این ایف ذرائع کے مطابق نائیجرین باشندہ نجی پرواز سے براستہ دوحہ جنوبی افریقہ جا رہا تھا۔ ملزم نے ہیروئن کے 18 کیپسول نگل رکھے تھے۔ اے این ایف نے چیکنگ کے دوران ملزم سے کیپسول برآمد کرلئے۔ اے این ایف نے ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔