پاکستان
28 دسمبر ، 2014

شہداء کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا، شہبازشریف

شہداء کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا، شہبازشریف

لاہور.......پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نےلاہورمیں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے ملاقات کی ہے۔عامر خان نےسانحہ پشاور کی مذمت کرتے ہوئےبچوں اور اساتذہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔شہباز شریف کاکہناہےکہ شہداء کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات میں عامر خان نےسانحہ پشاورکےشہداء کے ایصالِ ثواب کیلئے دعاکی۔شہبازشریف نےکہا ،سانحہ پشاور نے ہر پاکستانی کا دل زخمی کیا ہے، قوم دہشت گردی کےخلاف متحد ہو چکی ہے۔دہشت گردوں کو سر چھپانے کی جگہ بھی نہیں ملے گی۔ان کاکہناتھاکہ پاکستانی باکسرز کو جدید تربیت کی ضرورت ہےجبکہ صوبائی حکومت صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے کے جامع پروگرام پرعمل پیرا ہے۔انہوں نے عامر خان کو سلور لائٹ ویلٹر ویٹ کیٹگری کا چیمپئن بننے پر مبارکبادبھی دی اور کہا کہ عامر خان نے باکسنگ کے میدان میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔عامر خان نےاس موقع پرپاکستانی باکسرز کو بین الاقوامی معیار کی تربیت دینے کی خواہش کااظہارکیا۔

مزید خبریں :