28 دسمبر ، 2014
کراچی ......وزیر بلدیات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے ٹمبر مارکیٹ میں لگنے والی آگ سے متاثر ہونے والے افراد کی فوری مدد جائے گی اور نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔ایک بیان میں انکا کہنا تھا کہ ٹمبر مارکیٹ واقعہ کے سلسلے میں کمشنر کراچی شعیب صدیقی اور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کراچی پر مشتمل ایک کمیٹی بنادی ہے، کمیٹی آگ لگنے سے ہونے والے نقصانات کا اندازہ لگائےگی،جس کے بعد تمام افراد کو انکی ضرورت کے مطابق امداد فراہم کی جائے گی۔