کھیل
31 دسمبر ، 2014

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی

دبئی......انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے، ٹاپ ٹین بیٹسمینوں کی فہرست میں دو پاکستانی تو شامل ہیں، لیکن کوئی پاکستانی بالر دنیا کے بہترین دس کھلاڑیوں میں جگہ بنانے میں کامیاب نہ ہوسکا۔آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رپورٹ کارڈ جاری کردی جس نے اچھی کارکردگی دکھائی، اس کو بہتر پوزیشن ملی،خراب کارکردگی والے کی تنزلی ہوئی۔رینکنگ میں سرفہرست جنوبی افریقا کے اے بی ڈی ولیئرز ہیں جبکہ سری لنکا کے کمار سنگارا دوسرے اور جنوبی افریقا ہی کے ہاشم آملہ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔بھارت کے خلاف شاندار کارکردگی دکھانے والے آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ بھی ٹاپ فائیو بیٹسمینوں میں شامل ہو گئے ہیں۔کیوی قائد برینڈن مکلم بھی ترقی پاکر 12ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ان فارم بھارتی بیٹسمین ویراٹ کوہلی بھی 15ویں نمبر پر پہنچ گئے ۔ٹاپ ٹین میں صرف دو پاکستانی مصباح الحق اور یونس خان شامل ہیںان فارم یونس خان ساتویں اور کپتان مصباح الحق دسویں پوزیشن پر موجود ہیں۔ٹاپ ٹین بالرز میں کوئی بھی پاکستانی بالر شامل نہیں،بالرز میں ڈیل اسٹین کا پہلا نمبر،آسٹریلوی فاسٹ بولر رائن ہیرس کی دوسری پوزیشن ،معطلی کا شکار سعید اجمل کرکٹ سے دور رہنے کی وجہ سے بارہویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔

مزید خبریں :