پاکستان
27 اپریل ، 2012

پاکستان، افغانستان اور امریکا، طالبان کو محفوظ راستہ دینے پر متفق

پاکستان، افغانستان اور امریکا، طالبان کو محفوظ راستہ دینے پر متفق

اسلام آباد … پاکستان، افغانستان اور امریکا افغان امن عمل میں حصہ لینے والے طالبان رہنماوٴں کو محفوظ راستہ دینے پر متفق ہو گئے ہیں۔ دفتر خارجہ اسلام آباد میں پاک، افغان، امریکا کور گروپ اجلاس کے بعد مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ کور گروپ نے 2ذیلی گروپ تشکیل دینے پر اتفاق کیا ہے، ایک ذیلی گروپ اقوام متحدہ میں افغان امن سے متعلق سرگرمیوں میں تعاون کرے گا جبکہ دوسرا ذیلی گروپ افغان امن عمل میں حصہ لینے والے طالبان رہنماوٴں کو افغانستان، پاکستان اور سمندر پار سے محفوظ راستہ فراہم کرنے کے اقدامات کو یقینی بنائے گا۔ افغان نائب وزیر خارجہ جاوید لودین کا کہنا تھا افغانستان میں قیام امن کی اشد ضرورت ہے۔ امریکی نمائندہ خصوصی مارک گراسمین کا کہنا تھا کہ نیٹو سپلائی جب بھی بحال کی گئی اس کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔

مزید خبریں :