کھیل
05 جنوری ، 2015

ڈاکار ریلی : پہلا مرحلہ برطانیہ کے سیم سدر لینڈ نے جیت لیا

ڈاکار ریلی : پہلا مرحلہ برطانیہ کے سیم سدر لینڈ نے جیت لیا

بیونس آئرس.........ڈاکار ریلی کا پہلا مرحلہ قطر کے ناصر العطیہ نے جیت لیا جبکہ بائی کیٹیگری میں برطانیہ کے سیم سدر لینڈ کامیاب رہے۔ ڈاکار ریلی کا پہلامرحلہ ارجنٹائن کےشہر بیونس آئرس میں ہوا۔ بائیک کیٹیگری میں برطانیہ کے سیم سدرلینڈ سب سے آگے رہے ،انہوں نے ایک سو پچہتر کلو میٹر کا مقررہ فاصلہ ایک گھنٹے اٹھارہ منٹ اور ستاون سیکنڈز میں طے کیا۔ستائیس سیکنڈ کے فرق سے پرتگال کے جان بیریڈا دوسرے نمبر پر رہے۔دفاعی چیمپین اسپین کے مارک کوما ستاون سیکنڈ کے فرق سے تیسرے نمبر پر آئے۔دوسری طرف کار کیٹیگری میں مصر کے ناصر العطیہ نے ایک سو ستر کلو میٹر کافاصلہ ایک گھنٹے بارہ منٹ اور پچاس سیکنڈز میں طے کرکے میدان مارلیا ، بائيس سیکنڈز کے فرق سے ارجنٹائن کے اورلینڈو دوسرے نمبر پر رہے ، جبکہ امریکی ڈرائیور رابی گارڈن نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

مزید خبریں :