27 اپریل ، 2012
کراچی … برطانوی ہائی کمشنر ایڈم تھامسن نے کہا ہے کہ نیٹو سپلائی کی بحالی پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے،پاکستان بدترین دہشت گردی کے دور سے گزررہا ہے۔ کراچی میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ برطانیہ اور پاکستان کے تعلقات نا صرف منفرد بلکہ بہت اچھے ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ لانگ جمپ میں عالمی ریکارڈ یافتہ پاکستانی ایتھلیٹ حیدرعلی کی مدد کی کوشش کررہے ہیں کیونکہ حیدر علی مزید عالمی ریکارڈ بنانا چاہتے ہیں۔ ایک سوال پر ایڈم تھامسن کا کہنا تھا کہ ہزاروں پاکستانی طلباء برطانیہ میں زیر تعلیم ہیں، انہیں چاہئے کہ وہ اپنے اور ہمارے مفاد میں اپنی توجہ صرف پڑھائی پر مرکوز رکھیں۔