پاکستان
27 اپریل ، 2012

چیف جسٹس کو سرکاری پروٹوکول دینے سے منع کیا گیا تھا، اکرم درانی

چیف جسٹس کو سرکاری پروٹوکول دینے سے منع کیا گیا تھا، اکرم درانی

پشاور … سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اکرم خان درانی نے انکشاف کیا ہے کہ 2007ء میں چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے دورہ پشاور کے موقع پر وفاقی حکومت نے انہیں چیف جسٹس کو سرکاری پروٹوکول دینے سے منع کیا تھا۔ وہ جیو نیوز سے بات چیت کررہے تھے۔سابق وزیر اعلیٰ اکرم خان درانی نے بتایا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے انہیں بتایا گیا کہ دورہ پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے دوران چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو سرکاری پروٹوکول نہیں دیا گیا لہٰذا دورہ پشاور کے دوران بھی انہیں سرکاری پروٹوکول نہ دیا جائے۔ اکرم درانی کے مطابق انہوں نے وفاقی حکومت کی بات ماننے سے انکار کیا جس سے وفاقی حکومت ان سے ناراض ہوئی۔ اکرم درانی نے بتایا کہ انہوں نے وفاقی حکومت پر واضح کردیا تھا کہ وہ چیف جسٹس کو معزول نہیں سمجھتے لہٰذا دورہ پشاور کے دوران انکو مکمل سرکاری پروٹوکول دیا جائے گا۔

مزید خبریں :