پاکستان
09 جنوری ، 2015

جمائما کا عمران خان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار

جمائما کا عمران خان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار

لندن .....عمران خان کی سابقہ شریک حیات جمائما نے عمران خان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے، انہوں نے پاکستانیوں کا بھی شکریہ ادا کیا ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اظہار کرتے ہوئے جمائما نے کہاکہ امید ہے عمران خان اپنی آئندہ کی زندگی میں خوش رہیں گے۔اس کے علاوہ جمائما نے پاکستانیوں کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ گزشتہ دنوں میں پاکستانیوں کی جانب سے ملنے والی محبت کی بہت شکر گزار ہیں۔انہوں نے کہاکہ چاہے کچھ بھی ہو،میں ہمیشہ خود کو ایک پاکستانی سمجھوں گی۔

مزید خبریں :