پاکستان
27 اپریل ، 2012

عدالتی فیصلہ، پی پی کا اختلاف رائے آئینی حق ہے، لیاقت شباب

پشاور … خیبرپختونخوا میں پیپلز پارٹی کے وزیرایکسائز اینڈ ٹیکسیشن لیاقت شباب نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا عدلیہ کے فیصلہ سے اختلاف رائے ہوسکتا ہے، جو اس کا آئینی اور قانونی حق ہے۔ وہ پشاور میں پریس کانفرنس کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو ایک مرتبہ پھر نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، تاہم سازشوں کے باوجود پیپلز پارٹی اپنے حقوق کیلئے لڑے گی۔ صوبائی وزیر لیاقت شباب نے کہا کہ عدالت کا فیصلہ درست نہیں ہے اور حکومت کے سربراہ کو استثنیٰ حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی مخالف فیصلہ آنے پرعدالتوں پر حملے کرنے والوں میں سے نہیں ہے۔ صوبائی وزیر لیاقت شباب نے کہا کہ پیپلز پارٹی عدلیہ کا احترام کرتی ہے اور ہمیشہ سے اس کی کوشش رہی ہے کہ عدلیہ آزاد ہو۔

مزید خبریں :