پاکستان
28 اپریل ، 2012

دادومیں بدامنی کیخلاف تاجروں اورشہریوں کااحتجاج

دادو ... دادو میں بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف تاجراور شہری سڑکوں پر نکل آئے اور صوبائی وزیر کے خلاف نعرے لگائے۔دادو شہر میں بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف شہری اتحاد کی جانب سے مرکزی چوک سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی،ریلی میں مقامی تاجروں اور شہریوں نے شرکت کی،پریس کلب کے سامنے مظاہرین نے حلقے سے منتخب ایم پی اے اور صوبائی وزیر کیخلاف نعرے لگائے،مظاہرین کاکہناتھا بدامنی کی وجہ سے شہریوں کا جینا محال ہوگیا ہے،اور کوئی بھی شہری لوٹ مار سے محفوظ نہیں،تاجروں نے کہا کہ انھوں نے پیپلز پارٹی کواس لیے ووٹ نہیں دیے تھے کہ آج انہی کے منتخب نمائندے ڈاکووٴں اور لٹیروں کی پشت پناہی کریں۔

مزید خبریں :